قبائلی ضلع مہمند میں مہمند ڈیم کی تعمیر کے کے لئے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

قبائلی ضلع مہمند میں مہمند ڈیم کی تعمیر کے کے لئے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند: قبائلی ضلع مہمند کے علاقے پٹی بانڈہ میں مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کے قریب مقامی لوگوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر مہمند نے غیر قانونی طور پر ان کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے گھروں کو زبردستی مسمار کرنا غیر قانونی اور ظلم کے مترادف ہے۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈی سی مہمند کے اس ظالمانہ رویے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹی بانڈہ کے مقامی لوگوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس نے مظاہرین کو ڈیم جانے والی سڑک پر آگے بڑھنے سے روکا اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ تاہم، مظاہرین کے احتجاج کے باعث ڈیم کی طرف جانے والی سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کی وجہ سے تعمیراتی سامان لے جانے والی گاڑیاں کئی گھنٹوں سے بند کھڑی رہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں ایم این اے ساجد مہمند اور ایم پی اے لوئر مہمند محبوب شیر بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرے تاکہ مقامی لوگوں کو ان کے گھروں میں رہنے کی اجازت دی جا سکے

Editor KP Observer
+ posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *